ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / علی گڑھ یونیورسٹی طلبا یونین کے لیڈر بتدریج بھوک ہڑتال پر

علی گڑھ یونیورسٹی طلبا یونین کے لیڈر بتدریج بھوک ہڑتال پر

Mon, 14 May 2018 02:40:10    S.O. News Service

 علیگڑھ:13/مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے لیڈر نے کل دیر رات بتدریج بھوک ہڑتال شروع کی۔ طلبہ یونین دو مئی کو یونیورسٹی کیمپس میں ہوئے شرانگیز واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر ر ہے ہیں۔ مظاہرین نے اگرچہ اعلان کیا ہے کہ وہ سالانہ اور داخلہ امتحانات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔مظاہرین نے آج اے ایم یو کا مرکزی دروازہ کھلنے دیا جو گزشتہ 11 دن سے بند پڑا تھا۔ احاطہ میں انجینئرنگ لاگ ان امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی سہولت کے لئے ایسا کیا گیا۔ اس سے قبل طالب علم غیر معینہ دھرنے پر بیٹھے تھے۔ یہ طالب علم دائیں بازو مظاہرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس میں دو مئی کو احاطے میں داخل ہو گئے تھے اور شرانگیز واقعہ انجام دیا تھا۔ یونین لیڈر کا کہنا ہے کہ محمد علی جناح سے ہمیں کوئی الفت نہیں ہے۔ محمد علی جناح کی تصویر آج نہیں لگائی گئی؛ بلکہ 80سال قبل لگائی گئی تھی۔اس دوران اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے کہا کہ احاطہ میں مسلح غنڈوں کے حملے کے وقت دراصل نشانہ پر سابق نائب صدر حامد انصاری تھے۔ جو ان کی شرانگیزی کو پتہ دیتی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دو مئی کے واقعہ کا محمد علی جناح کی تصویر سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔جناح تو ا یک بہانہ ہے؛بلکہ اس کے پس پشت میں ہندوتواکی روٹی سینکنی ہے۔


Share: